ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل قومی شاہراہ کی حفاظت کے لئے پولس تحفظاتی ٹیم کی تشکیل : اے ایس پی

بھٹکل قومی شاہراہ کی حفاظت کے لئے پولس تحفظاتی ٹیم کی تشکیل : اے ایس پی

Thu, 05 Dec 2019 18:42:49    S.O. News Service

بھٹکل:05؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکلسب ڈویزن حدود کی قومی شاہراہ پر سفر کرنےو الے مسافروں کی حفاظت کے لئے حفاظتی ٹیم تشکیل دئیے جانے کی بھٹکل کے اے ایس پی نکھیل بی نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں ہیڈ کانسٹبل اور سکیورٹی گارڈ پر مشتمل قومی شاہراہ تحفظاتی ٹیم  ممبران کے لئے منعقدہ میٹنگ میں ضروری صلاح ، مشورے اور ہدایات دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ تحفظاتی ٹیم میں کل 16اہلکار ہیں، جو 24گھنٹے بھی قومی شاہراہ کی حفاظت میں لگے رہیں گے۔ انکولہ کی سرحد ، ہوناور، بھٹکل ، گیروسوپا کے لئے  مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹیم کو انوا کار فراہم کی گئی ہے  اور جدید تکنکی کیمرہ نصب کیاگیا ہے جو قومی شاہراہ کی سرگرمیوں کو قید کرے گا۔ اے ایس پی نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر پیش آنے والے خطرات ، حادثات فوری انجام دہی کے لئے متعلقہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ہیلمٹ پہننے سے لے کر مختلف ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کے متعلق بھی قومی شاہراہ تحفظاتی ٹیم جانکاری حاصل کرے گی۔ اسی طرح عوام  قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے دوران کسی بھی وقت حفاظتی ٹیم کا تعاو ن لینے کی اے ایس پی نے جانکاری دی ۔


Share: